ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر ہوا تبادلہ خیال

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر ہوا تبادلہ خیال

Mon, 06 Feb 2017 19:01:27  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،6فروری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)پاکستان کے وزیردفاع اور وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی’واس‘ کے مطابق خواجہ آصف نے کل اتوار کی شام المعذرمیں اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مفادات کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، وزیر دفاع کے معاون خصوصی محمد العایش، وزیر دفاع کے عسکری مشیر جنرل احمد عسیری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔


Share: